اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ایک بار پھر نجی سکولوں کو بچوں کیلیے بسیں خریدنے کا حکم

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ سکولز کی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کردی، پرائیویٹ سکولز 50 فیصد بچوں کا گھر سے سکول بسوں پر سفر کرنے کا عمل یقینی بنائیں گے۔

جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے دو سال قبل محکمہ سکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ سکولز کے بچوں کے لیے بسیں خریدنے کا حکم دیا تھا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حکم پر عملدرآمد نہیں کروایا۔

عدالت نے اسلام آباد لاہور موٹروے پر کھجور کے درخت لگانے سے بھی روک دیا، عدالت نے موٹروے ، محکمہ جنگلات، پی ایچ اے، نیشنل ہائی وے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ہدایات جاری کیں۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل ممبر کے مطابق چھتوں پر پودے لگانے کی مہم شروع ہوچکی ہے، کالجز کی چھتوں پر پودے اور گارڈن بنائے جارہے ہیں۔

عدالت نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی کے احکامات بھی جاری کیے اورایکسپو سنٹر کے گرد صفائی ستھرائی کے بعد پودے لگانے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے