اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سردی کی شدت میں کمی، تمام نجی و سرکاری سکولوں کے پرانے اوقات کار بحال

31 Jan 2024
31 Jan 2024

(لاہور نیوز) سردی کم ہونے سے تمام نجی و سرکاری سکولوں کے پرانے اوقات کار بحال کر دیئے گئے۔

کل سے تمام نجی و سرکاری سکول پرانے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔ بوائز سکولز میں صبح ساڑھے 8 سے دوپہر اڑھائی بجے تک پڑھائی ہو گی، گرلز سکولز صبح سوا 8 بجے کھل کر دوپہر سوا 2 بجے بند ہوں گے۔ جمعہ کو بوائز سکول دوپہر 12 اور گرلز سکولز دوپہر پونے 12 بجے بند ہوں گے۔

ڈبل شفٹ والے سکول کی پہلی شفٹ صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہو گی۔ دوسری شفٹ دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے