اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ملک بھر کے تعلیمی ادارے 9 روز بند رہیں گے

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزارتِ تعلیم اور صوبائی حکومتوں نے انتخابات کی وجہ سے 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 9 روز کی چھٹیاں ہوں گی، 3 اور 4 فروری کو ہفتے اور اتوار کی چھٹی ہوگی، 5 فروری کو کشمیر ڈے جبکہ 6 سے 9 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی۔

10فروری کو ہفتہ اور 11 فروری کو پھر اتوار ہوگا اور یوں تعلیمی ادارے عملی طور پر 9 دن تک بند رہیں گے، 12 فروری کو سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھلیں گی۔

دوسری جانب تعلیمی اداروں کے بعد بینکوں کی بھی لمبی چھٹیاں آگئیں، ملک میں یوم کشمیر، عام انتخابات اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں رہیں گے۔

ملک بھر میں تمام بینک 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہیں گے، 3 اور 4 فروری کو ہفتہ وار جبکہ 5 فروری کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب 6 اور 7 فروری منگل، بدھ کو بینک کھلیں گے تاہم 8 فروری کو الیکشن ڈے پر پھر بینک بند ہوں گے، 9 فروری جمعہ کو بینک کھلیں گے، 10 اور 11 فروری بروز ہفتہ، اتوار پھر بینکس بند رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے