اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبا وطالبات کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

30 Jan 2024
30 Jan 2024

(لاہور نیوز) بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبا وطالبات نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔

وفد میں 30 طلباء اور اساتذہ شریک ہوئے جن کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور ڈپٹی آپریشنز کمانڈر  نے وفد کو ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ وفد کو ’’سیف سٹی کرائم سٹاپرز‘‘ سروس بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلباء کو عوامی آگاہی مہم ، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ بارے بتایا گیا۔ وفد کو پاکستان میں پولیس کے پہلے ویب چینل PSCA TV کی ورکنگ دکھائی گئی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل کا کہنا تھا سیف سٹی کا دائرہ کار پنجاب کے 21 مزید شہروں تک پھیلایا جا رہا ہے، پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ 3 لاکھ سے زائد خواتین انسٹال کر چکی ہیں۔

اساتذہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے، جرائم کی روک تھام اور پولیس کے ایکٹو رسپانس کیلئے سیف سٹیز کا انفراسٹرکچر پورے ملک تک پھیلایا جائے۔

طالبات کا کہنا تھا خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی ویمن سیفٹی ایپ ضرور ڈاؤنلوڈ کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے