اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان یونیورسٹی کا باضابطہ افتتاح کردیا

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبے دیکھے، فیکلٹی ممبران کا وزیراعلیٰ سے تعارف کرایا گیا، انہوں نے ڈیجیٹل لائبریری اور ڈیجیٹل کلاس رومز کا معائنہ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ویٹرنری سائنسز، فارما سائنسز اور دیگر علوم کے شعبوں کا دورہ کیااور  لیکچر رومز ،ڈے کیئر سنٹر، کیفے ٹیریا و دیگر سیکشنز بھی دیکھے، وزیراعلیٰ نے ٹیکنالوجی بیسڈ اعلی تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلاشبہ ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جدید علوم کی تعلیم و ریسرچ کی سہولتیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، یونیورسٹی کو نرسز کے داخلہ کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ نرسز کی ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے، حکومت اس ضمن میں یونیورسٹی سے تعاون کے لئے تیار ہے، نجی شعبے میں ایسی سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی کا قیام اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے