اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کا میٹرک کے امتحانات ایک ماہ کیلئے ملتوی کرنے سے انکار

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب اور چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کئے جانے کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں واقع پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے میٹرک کے امتحانات ایک ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کو ماننے سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب اور چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ نے انکار کر دیا۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد کے دیگر مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی جس کے بعد وفد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے کا فیصلہ پانچ روز کے لئے موخر کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کے ایک وفد نے گزشتہ روز سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب اور چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ سے ملاقات کی اور ان سے میٹرک کے امتحانات ایک ماہ کے لئے ملتوی کئے جانے اور نجی سکولوں پر عائد کئے گئے مختلف ٹیکسوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے