اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تعلیم کا عالمی دن : الخدمت ایجوکیشن پروگرام کے ذمہ داران کیلئے ٹریننگ ورکشاپ

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(لاہور نیوز) تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے الخدمت ایجوکیشن پروگرام کے ذمہ داران کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد مالی وسائل دستیاب نہ ہونے کے سبب سکول نہ جا سکنے والے بچوں کے لئے تیار کردہ نصاب نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔ ٹریننگ ورکشاپ میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ایجوکیشن پروگرام ڈاکٹر احمد جبران بلوچ، جائیکا پاکستان کے ڈپٹی چیف ایڈوائزر عابد گل اور ٹرینرز محمد یونس اور سجاد حیدر  نے شرکت کی۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری نے  تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کا اہم اور بنیادی جز ہوتا ہے اور تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے حالیہ رپورٹ میں تعلیم سے محروم دو کروڑ 62 لاکھ بچوں کے اعداد و شمار پر تشویش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے ڈونرز کی مدد سے تعلیم سے محروم اِن بچوں کو الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کا حصہ بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت نے پہلے سے ہی ملک بھر میں تعلیم سے محروم بچوں کے لئے مختصر دورانیہ تعلیم کے لئے چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز قائم کر رکھے ہیں جہاں بچوں کو کتب، سکول بیگز اور جوتے فراہم کئے جاتے ہیں جبکہ ان بچوں کے لئے سردیوں میں گرم جیکٹس اور کمبل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سال بھر دوپہر میں ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

سید وقاص جعفری نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن رواں سال غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر بلوچستان کے تعلیم سے محروم بچوں کے لئے 50 نئے سکول قائم کرے گی جبکہ ملک کے تمام صوبوں میں تعلیمی سہولیات سے محروم بچوں کے لئے چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کی تعداد آئندہ ایک سال میں دوگنی کر دی جائے گی۔

اِس موقع پر عابد گل  نے بتایا کہ یہ نصاب تمام صوبوں کے لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے اپنے صوبوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے