اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد

01 Dec 2023
01 Dec 2023

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں،درخواست دائر نہیں کرسکتے۔ عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کو بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہ ہونے کا کیسے پتہ چلا؟ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ میں نے خبریں سنی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے خبریں دھیان سے نہیں سنی ہوں گی۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کی جانب سے رولز کی خلاف وزری کی گئی، درخواست گزار کے دیگر الزامات پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ آپ کیس کی بات کریں یہاں فضول باتیں نہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے