اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جیل ٹرائل کے حکمنامے کیخلاف درخواست دائر

01 Dec 2023
01 Dec 2023

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل ٹرائل کے حکم نامے کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس عدالت نے 23 نومبر 2023 کو حکم دیا کہ 28 نومبر کو ملزمان کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا جائے، عدالت نے 28 نومبر کو جیل میں ٹرائل کا حکم دے دیا، 23 نومبر کے حکم نامے کی موجودگی میں 28 نومبر کا حکم نامہ غیرقانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 23 نومبر 2023 کے حکم نامے پر عملدرآمد کروائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے