اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں ضمانت کیلئے احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکلاء لطیف کھوسہ، انتظار پنجوتھہ اور علی اعجاز کی وساطت سے  درخواست ضمانت احتساب عدالت میں دائر کی، درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور معروف کرکٹر رہ چکے ہیں، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیسز بنا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا ،نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کمرہ عدالت میں ہی نوٹس وصول کرلیا۔

بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتار کی درخواست پر سماعت4 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے