اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نواز، زرداری اور یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 20 دسمبرتک ملتوی

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف زرداری ودیگر کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 20 دسمبرتک ملتوی کردی ۔

توشہ خانہ ریفرنس  میں آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح،ارشد تبریز، نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے ۔

نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان بھی عدالت میں پیش ہوکر شامل تفتیش ہوگئے ہیں، وکیل صفائی کاکہنا تھا  کہ سوالات دے دیے گئے ہیں، سوالات کے جوابات بھی فراہم کردیے گئے ہیں، جواب جمع ہوگیا، تفتیشی نے بتادیا ہے ۔

پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ مزید کارروائی ہوگی اس کیلئے تھوڑا وقت درکار ہے ۔ 

وکیل صفائی قاضی مصباح نے عدالت میں کہا کہ نواز شریف شاملِ تفتیش ہو چکے، سوالنامہ مہیا کیا گیا تھا، 2019ء میں نیب ریفرنس بنایا گیا تھا، اس وقت نواز شریف انتہائی علیل تھے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا، کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نوازشریف نے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو،  جس پر عدالت نے نیب سے استفسار کیاکہ کیا کریں اب اس پر ، جس پرپراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔ 

عدالت نےکیس پر سماعت 20 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے