اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملہ کیس: ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 112 ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 112 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ مقدمے کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہے جس پر عدالت نے اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ سمیت 112 ملزمان نے ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے