اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: خدیجہ شاہ نظر بندی کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ  کابینہ میں یہ معاملہ زیر بحث آیا ہے، کابینہ کے کچھ ارکان نے کہا کہ ہم اس حوالے سے بحث کرنا چاہتے ہیں، ہمیں مزید کچھ روز دیئے جائیں، جانتے بوجھتے ہوئے عدالت کی توہین نہیں کی گئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے کہ خدیجہ شاہ کو دو کیسز میں رہا ہونے کے باوجود دوبارہ گرفتار کیا گیا؟ آپ کا رویہ ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو رہا نہیں کرنا؟ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ خدیجہ شاہ کو ایک دن بھی غیر قانونی طور پر حراست میں نہیں رکھا گیا۔

سرکاری وکیل کے جواب پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا خدیجہ شاہ کو اس کے خاندان والوں سے ملنے دیا جا رہا ہے؟ جس پر خدیجہ شاہ کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خدیجہ کو اپنی 5 سالہ بیٹی سے بھی ملنے نہیں دیا جا رہا،جس پر سرکاری وکیل نے  جواب دیا کہ میں ملاقات کے حوالے سے حکام سے بات کرتا ہوں۔

بعدازاں عدالت نے سرکاری وکیل کو خدیجہ شاہ کی اہل خانہ سے  آج ہی ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے