اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی  درخواستوں پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلیمان صفدر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

 عدالت نے رجسٹرار آفس کو چیئر مین پی ٹی آئی کی درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے  مقرر کرنے کی  ہدایت کر دی۔

 واضح رہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی نے انسداد  دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں خارج ہونے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔

 یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف لاہور میں نو مئی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے