اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گرم پانی کیوں مانگا؟سفاک مالکن نے پٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(ویب ڈیسک) لاہور میں مکان مالکن کی بیوی نے گھریلو ملازمہ کوگرم پانی مانگنے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

تفصیلات کےمطابق تھانہ نارتھ کینٹ کی حدود میں مکان مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے 40 سالہ گھریلو ملازمہ شبنم کے جسم کا 70 فیصد حصہ جھلس گیا۔گھریلو ملازمہ شبنم گزشتہ 11 سال سے نعمان نامی شخص کے گھر ملازمت کر رہی ہے۔

نعمان کی اہلیہ شازیہ نے گرم پانی مانگنے کی رنجش میں ملازمہ  شبنم پر  پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا  ئی، متاثرہ گھریلو ملازمہ کو میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

متاثرہ گھریلو ملازمہ کے اہلخانہ نے مکان مالکن شازیہ کے خلاف تھانہ نارتھ کینٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک نعمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے ، خاتون کے جسم پر زخم گرم پانی کے ہیں ۔ پٹرول ڈال کر جلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ گرفتار ملزم نعمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے