اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں آج 17 روپے تک اضافے کا امکان

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج فیصلہ کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے آج 15 ستمبر سے 30 ستمبر کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کی سفارش کیے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کی تجویز دیے جانے کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول، ڈیزل میں لیوی پر اضافہ ہوسکتا ہے۔

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج رات کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے