اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس نے 5 رکنی منظم منشیات فروش گروہ گرفتار کر لیا ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(لاہور نیوز) منشیات کے غیر ملکی سمگلرز کا 5 رکنی گروہ گرفتار ہو گیا۔ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے اپنے دفتر غالب مارکٹ میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے 5 رکنی منظم منشیات فروش گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ گروہ میں 2 غیر ملکی ملزمان بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے اب تک  54 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان مختلف تعلیمی اداروں اور نجی ہوٹلز میں بھی  منشیات سپلائی کرتے تھے۔

ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا مزید کہنا تھا گروہ کے کارندے مختلف ذرائع سے منشیات لاہور منگواتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے