اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9 ستمبر تک توسیع

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9 ستمبر تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور تھوڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے اعجاز چودھری کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان تیار کرنے کیلئے مہلت مانگی اور کہا کہ چالان تیاری کے مراحل میں ہے۔

تفتیشی افسر نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9 ستمبر تک توسیع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے