اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارج

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عدم موجودگی کے باعث ضمانت خارج کی، وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

یاد رہے گزشتہ روز سائفرکیس میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

سائفر کیس میں سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء شاہ محمود قریشی کو2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے