اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی ایک بار پھر گرفتار

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(لاہور نیوز) اسلام آباد پولیس نے صدر تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ظہور الہٰی روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔وفاقی پولیس چودھری پرویز الہٰی کو گرفتار کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے  جبکہ  اسلام آباد منتقلی خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے  کہ چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں 3 ایم پی او کے تحت بند کیا جائے گا۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے نیب کو چودھری پرویز الہٰی کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

 

سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کو رہا کرنے اور مزید کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیاتھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے