اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی اہم، حاضری سے استثنیٰ دیا گیا: خصوصی عدالت

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کا جسمانی ریمانڈ منظور نہ کرنے کے حوالے سے عدالتی حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت میں سائفر کیس سے متعلق کیس کی 2 سماعتیں ہوئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی اہم ہے، معلوم نہیں سابق وزیراعظم کو اٹک جیل سے باہر لانے پر کوئی حادثہ پیش آجائے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر معمولی صورت حال کو مد نظررکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا اسی لیے حاضری سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی بھی اجازت دے دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے