اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کیلئے نیب اور پولیس اہلکاروں کی ہاتھاپائی

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے معاملے پر نیب اور پولیس اہلکار گتھم گتھا ہو گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم ملنے کے بعد نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو دوبارہ گرفتار کرنے سے انکار کردیا جبکہ پولیس افسران پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے نیب ٹیم کی منت سماجت کرتے رہے۔

اس موقع پر نیب کی جانب سے انکار پر پولیس اور نیب کے اہلکار آپس میں الجھ پڑے، نیب آفیسر کا کہنا تھا کہ پولیس کی وجہ سے گالیاں ہم نہیں سن سکتے۔

بعد ازاں نیب آفیسر کی ہدایت نیب پر ٹیم کے افسران و اہلکار لاہور ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے