اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

اوپن یونیورسٹی معیاری تعلیم کے اعتبار سے پاکستان میں سرفہرست

04 Jun 2023
04 Jun 2023

(لاہور نیوز) ٹائمز ہائرایجوکیشن نے دنیا بھر کی یونیورسٹیز کی رواں برس کیلئے رینکنگ جاری کردی، عالمی سطح پر اوپن یونیورسٹی 25 ویں جبکہ پاکستان میں پہلے نمبر پر آگئی۔

ٹائمز ہائرایجوکیشن نے دنیا بھر کی 1304 یونیورسٹیوں کی معیار تعلیم کے اعتبار سے عالمی رینکنگ 2023 جاری کی جس میں اوپن یونیورسٹی نے عالمی سطح پر 25ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان میں اوپن یونیورسٹی کی پہلی پوزیشن ہے، مقابلے میں پاکستان کی 66 سرکاری و نجی یونیورسٹیاں جبکہ 1304 دنیا بھر کی یونیورسٹیاں شامل تھیں۔

 اوپن یونیورسٹی پائیدار ترقی کے ہدف نمبر 8 میں 39 جامعات میں دوسرے نمبر پر،  پائیدارترقی کے ہدف نمبر1 میں 49 جامعات میں تیسرے نمبر پر جبکہ ہدف نمبر 17 میں اوپن یونیورسٹی 72 جامعات میں 5 ویں نمبر پر موجود ہے۔

وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی فیکلٹی اور عملے کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، معیار تعلیم برقرار رکھنے کے لیے پوری جانفشانی سے کام کرتے رہیں گے، ٹائمز ہائر ایجوکیشن اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت عالمی درجہ بندی کا تعین کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے