12 Oct 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ ہونے کے بعد سرکاری نرخ 564 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 360 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 374 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 388 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 800 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔
