اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

محسن نقوی کا کریسنٹ ماڈل ہائرسیکنڈری سکول کا دورہ،اساتذہ و طلباء سے ملاقات

31 May 2023
31 May 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنی مادر علمی کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول شادمان کا دورہ کیا اور طلبا و اساتذہ سے ملاقات کی۔

کریسنٹ ماڈل سکول کے سابق طالب علم صوبائی وزیر بلال افضل بھی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے، محسن نقوی نے سکول کے مختلف سیکشنز کا وزٹ کیا اور بچوں سے تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا، نگران وزیراعلیٰ نے بچوں سے مختلف سوال کیے، محسن نقوی بچوں کے برجستہ جواب سن کر مسکرادیئے اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی اور بلال افضل نے اپنی مادر علمی میں اپنے اساتذہ سے ملاقات کی، انہوں نے سکول میں اپنے دور طالب علمی کی یادیں تازہ کیں اوران کلاس رومز کا دورہ کیا جہاں وہ خودپڑھتے رہے، محسن نقوی نے اپنے اساتذہ کے ساتھ خصوصی طورپر تصاویر بنوائیں، محسن نقوی نے سکول کے سپورٹس ملازم ا کبر کودیکھ کر پاس بلایا اورگلے لگا کرحال پوچھا، محسن نقوی نے سوئمنگ پول، جمناسٹک، بیڈمنٹن، فٹ بال، لائبریری، آڈیٹوریم اور دیگر سیکشن بھی دیکھے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اپنے اساتذہ سے ملکر بہت خوشی ہوئی ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو سکول میں اتنی زیادہ سہولتیں نہیں تھیں، اب جدید سہولتیں دیکھ کر مسرت ہوئی ہے، کریسنٹ ماڈل سکول ایک قابل فخر تعلیمی ادارہ ہے، اس کی شاندار روایات اب تک قائم ہیں، کریسنٹ ماڈل سکول کی شعبہ تعلیم میں اپنی منفرد تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا میں آج جس مقام پر ہوں اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے، رہنمائی، دوستی، لامتناہی تعاون اور مہربانی، یہ وہ الفاظ ہیں جو میں اپنے اساتذہ کے ساتھ منسلک کرتا ہوں، سرکاری سکولوں کو بہتر بنانے کیلئے کریسنٹ ماڈل سکول کی انتظامیہ سے مشاورت کی جائے گی۔

سکول پرنسپل رابعہ نجم نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو سکول کی تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے