اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

جی سی یو لاہور کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ

29 May 2023
29 May 2023

(ویب ڈیسک) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی۔

جی سی یو کے وفد میں طلبا اور اساتذہ شامل تھے، وفد نے جناح ہاؤس کے تباہ شدہ حصوں کا جائزہ لیا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے 9 مئی کے دل سوز واقعات کی پرزور مذمت کی۔

وائس چانسلر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ قائد کی رہائشگاہ جو ہمارا قومی اثاثہ تھی اُسے شر پسندوں نے جلا دیا جس کا ہمیں بہت دکھ ہوا، فوج کا دشمن، پاکستان کا دشمن ہے۔

ڈاکٹر اصغر زیدی نے وطن کے دفاع اور سلامتی کے محافظوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور 9 مئی کے شرمناک واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس کے بعد وفد میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر بھی گیا، وائس چانسلر نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا میجرشبیر شریف گورنمنٹ کالج لاہور کے فارغ التحصیل سپوت تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے