اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اوپن ایم ایم اے چیمپئن شپ، فاتح فائٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی

12 Oct 2026
12 Oct 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اوپن ایم ایم اے چیمپئن شپ کے فائنلز اختتام پذیر ہو گئے۔

ایونٹ میں مختلف ویٹ کیٹیگریز میں فائٹرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے ہوئے، ایونٹ کے فاتح فائٹرز نومبر میں جارجیا میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق بینٹم ویٹ ویمن 61.2 کلوگرام کیٹیگری میں ملیحہ علی اور شگفتہ آصف کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، ملیحہ علی نے تیسرے راؤنڈ کے بعد شگفتہ آصف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

فیدرویٹ مینز 65.8 کلوگرام کیٹیگری میں راشد گجر اور محمد جبران کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا، راشد گجر نے تیسرے راؤنڈ کے اختتام پر محمد جبران کو شکست دے دی۔

چیمپئن شپ کے دیگر فائنلز میں ویمنز ایٹم ویٹ 47.7 کلوگرام کیٹیگری میں ساریہ خان نے مومنہ ارشاد، اسٹراؤ ویٹ ویمن 52.2 کلوگرام میں بشریٰ اختر نے بانو، جبکہ فلائی ویٹ ویمن 56.7 کلوگرام میں ماہم بیگ نے حاجرہ بی بی کو شکست دی۔

مردوں کی فلائی ویٹ 56.7 کلوگرام کیٹیگری میں محب اللہ نے موہیز ستی، اسٹراؤ ویٹ 52.2 کلوگرام میں محمد سیف نے اورنگزیب احمد، جبکہ اسی کیٹیگری کے ایک اور فائنل میں شایان مہدی نے طیب کو شکست سے دوچار کیا۔

بینٹم ویٹ 61.2 کلوگرام کیٹیگری میں شمس خان نے ذیشان اکبر کو ہرایا، لائٹ ویٹ 70.3 کلوگرام میں ابراہیم بٹ نے شاہد محمود کو شکست دی، جبکہ ویلٹر ویٹ 77.1 کلوگرام میں آصف اچکزئی نے محمد طلحہ کو مات دی، مڈل ویٹ 83.9 کلوگرام کیٹیگری میں خضر رحمان نے مصطفیٰ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیاب فائٹرز کی نظریں اب نومبر میں جارجیا میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ پر مرکوز ہیں، جہاں وہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے