اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، شہداء کو خراج عقیدت

31 May 2023
31 May 2023

(لاہور نیوز) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے۔

بی زیڈ یو کے وفد نے جناح ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور توڑ پھوڑ  و قومی اثاثہ کو تباہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وفد نے پاک فوج کے شہداء و غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

وفد کے ممبران کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور عوام پاکستان کے پرچم تلے متحد اور یکجان ہیں، کوئی بھی شرپسند اس رشتے کو کمزور نہیں کرسکتا۔

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کے وفد نے مطالبہ کیا کہ جو بھی عناصر جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ کے گھناؤنے واقعہ میں ملوث تھے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے