01 Jun 2023
(لاہور نیوز) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی و سرکاری کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات 6 جون سے 20 اگست 2023ء تک ہوں گی۔اس سے قبل سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے بھی تمام سرکاری و نجی سکولوں میں 6 جون سے 20 اگست 2023 تک موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے۔