اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 483.00 زندہ مرغی
  • 699.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.45 قیمت فروخت : 905.08
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248500 دس گرام : 213000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227790 دس گرام : 195249
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2969 دس گرام : 2548
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کیلئے 45 ارب روپے مختص، لیپ ٹاپ سکیم بھی شامل

03 Jun 2023
03 Jun 2023

(ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ فنڈز لیپ ٹاپ سکیم سمیت 152 مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، بجٹ میں ایچ ای سی کے14 نئے اور 138 پہلے سے جاری منصوبے بھی شامل ہیں۔

مختص فنڈ میں 12 ارب روپے کی لاگت کی وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیز تھری شامل ہے، اگلے سال لیپ ٹاپ سکیم پر 6 کروڑ 80 لاکھ خرچ ہوں گے۔ نیشنل سائبر سکیورٹی اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر 60 کروڑ لاگت آئے گی،7   ارب39 کروڑ روپے لاگت کا پاک چین مشترکہ ریسرچ سنٹرمنصوبہ بھی شامل ہے جبکہ ملک بھر میں سرکاری جامعات کی اپ گریڈیشن کے متعدد منصوبے بھی دستاویزات کا حصہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے