اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کاربونیٹڈ مشروبات، انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی

12 Oct 2026
12 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے طلبہ کی ذہنی و جسمانی صحت اور بہتر نشوونما کیلئے تعلیمی اداروں میں خوراک کے معیار سے متعلق ضوابط میں ترمیم کر دی۔

ترمیم شدہ ضوابط پنجاب گزٹ میں شائع کر دیئے گئے ہیں، جن کے تحت کاربونیٹڈ مشروبات، انرجی ڈرنکس، مصنوعی مشروبات سمیت متعدد غیر صحت بخش اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ترمیم شدہ ضوابط کے مطابق چائنہ نمک سے تیار کردہ مصنوعات، کاٹن کینڈی، گولا گنڈا، آئس لولیز، تمباکو اور ویپس کو بھی تعلیمی اداروں میں ممنوعہ قرار دیا گیا ہے، ان اقدامات کا مقصد طلبہ کو غیر معیاری اور کم غذائیت والی خوراک سے محفوظ رکھنا اور صحت بخش غذا کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں میں خوراک کی درجہ بندی کیلئے گرین، ییلو اور ریڈ کیٹیگریز متعارف کرائی ہیں، گرین کیٹیگری میں غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش خوراک شامل ہو گی، جسے کینٹینوں کے مینیو میں ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے گا، ییلو کیٹیگری کی اشیا مینیو میں اس کے بعد درج کی جائیں گی، جبکہ ریڈ کیٹیگری میں شامل اشیا کی تعلیمی اداروں کی کینٹینوں، کیفے ٹیریاز اور میس میں فراہمی کی اجازت نہیں ہو گی۔

ضوابط کے تحت تعلیمی اداروں کے گرد 100 میٹر کے دائرے میں قائم فوڈ بزنسز کیلئے بھی متعلقہ قوانین پر عمل درآمد لازم قرار دیا گیا ہے، ان اقدامات کے ذریعے تعلیمی اداروں کے اندر اور اطراف میں طلبہ کو صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے مطابق تعلیمی اداروں میں خوراک کی فراہمی کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ضابطہ کار وضع کر دیا گیا ہے، بچوں کی بہتر نشوونما کیلئے صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور خوراک اولین ترجیح ہے، جبکہ طلبہ کی صحت کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ تعلیمی اداروں میں ممنوعہ یا غیر معیاری خوراک کی فروخت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق نئے ضوابط کا اطلاق سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں پر ہو گا، جبکہ ان پر عمل درآمد کے ذریعے طلبہ کیلئے محفوظ، معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے