اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چودھری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ میں پیش کردیا گیا

03 Jun 2023
03 Jun 2023

(ویب ڈیسک) چودھری پرویز الہٰی کواینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ میں پیش کردیا گیا ۔

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ترقیاتی سکیموں میں 2 ارب روپے مبینہ رشوت لینے کے الزام میں  اینٹی کرپشن عدالت  گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا۔

 پرویز الہٰی کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا۔

چودھری پرویز الہٰی کی رہائی ہوتے ہی انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کر کے اینٹی کرپشن ٹیم گوجرانوالہ لے گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا، عدالت نے حکم دیا تھا کہ کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے، پرویز الہٰی کسی اور کیس میں نامزد نہیں تو رہا کر دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے