اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی جہانگیر ترین سے ملاقات ، مل کر چلنے پر اتفاق

03 Jun 2023
03 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں ترین گروپ کے فیصل حیات جیوانہ ، اجمل چیمہ بھی شامل ہوئے ۔

بعدازاں سردار تنویر الیاس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے، سب سے مقدم پاکستان ہے، نئی پارٹی کے حوالے سے ابھی کام جاری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے آج ملاقات ہوئی، ملاقات میں اتفاق ہوا کہ ہم مل کر چلیں گے، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گے۔

سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ گزشتہ چند روز میں کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں ، چودھری شجاعت اور امیر جماعت اسلامی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ہم سے کافی لوگوں نے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے نظریات کو چھوڑ کر آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

سینئر سیاستدان اور سابق رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے آج قریبی ساتھیوں کی لاہور میں اہم ترین مشاورت بھی  بلا لی ہے ، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کیلئے نئے ساتھیوں کی شمولیت کے معاملات پر مشاورت ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جہانگیر ترین نے فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے