اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جہانگیر ترین سیاسی محاذ پر متحرک ، نئی پارٹی کی تشکیل کے معاملات فائنل راؤنڈ میں داخل

03 Jun 2023
03 Jun 2023

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین سیاسی محاذ پر متحرک، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے معاملات فائنل راؤنڈ میں داخل ہو گئے۔

سینئر سیاستدان اور سابق رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے آج قریبی ساتھیوں کی لاہور میں اہم ترین مشاورت بلا لی، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کیلئے نئے ساتھیوں کی شمولیت کے معاملات پر مشاورت ہو گی۔

جہانگیر ترین پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی سے نئے ساتھیوں کو شمولیت بارے اعتماد میں لیں گے، جماعت کا کب حتمی اعلان ہو گا اس بارے بھی مشاورت ہو گی۔

جہانگیر ترین قریبی ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی آج جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے