اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 299.51 قیمت فروخت : 300.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.46 قیمت فروخت : 349.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.72 قیمت فروخت : 183.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.94 قیمت فروخت : 203.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.04 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.94 قیمت فروخت : 905.57
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240000 دس گرام : 205800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219998 دس گرام : 188649
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2768 دس گرام : 2376
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جناح ہاؤس کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، مجاہد مقصود بٹ

03 Jun 2023
03 Jun 2023

(لاہور نیوز) صدر انجمن تاجران و ممبر ایگزیکٹو کمیٹی لاہور چیمبر آف کامرس مجاہد مقصود بٹ کا کہنا ہے جناح ہاؤس کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

صدر انجمن تاجران و ممبر ایگزیکٹو کمیٹی لاہور چیمبر آف کامرس مجاہد مقصود بٹ، سیکرٹری جنرل اعظم کلاتھ مارکیٹ اطہر علی خان نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ ہم لوگ تمام سینئر تاجران کے ہمراہ یہاں اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں۔ یہاں صورتحال دیکھ کر ہمارا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ جو لوگ بھی اس کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔

انکا کہنا تھا جو کام انڈیا نہیں کر سکا وہ ان بدبختوں نے کر دیا۔ پاک فوج نے ہمیشہ ملک بچایا اور اس دن بھی فوج نے امن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک بچایا۔

مجاہد مقصود بٹ نے مزید کہا کہ جس پرچم کے اوپر ہمارے لوگ جان دینے کو تیار ہیں اس پرچم کو جلا دیا گیا۔

گفتگو کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ ان لوگوں کو سزائے موت دی جائے۔ ہم پاک فوج کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے