03 Jun 2023
(لاہور نیوز) عوامی رکشہ یونین مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی۔ ٹریفک پولیس کے روئیے سے بھی نالاں دکھائی دی۔
عوامی رکشہ یونین نے یتیم خانہ چوک سے بابو صابو تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت کرنے والے سینئر وائس چیئرمین عوامی رکشہ یونین حاجی رفاقت نے کہا کہ مہنگائی اور ٹریفک پولیس کے ٹارگٹڈ چالانوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے، مہنگائی نے خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔
ریلی میں شریک رکشہ ڈرائیوروں نے کہا بے جا جرمانوں اور مار پیٹ سے تنگ آ چکے ہیں۔
عوامی رکشہ یونین نے سی ٹی او لاہور کے دفتر کے گرد ریلی مارچ کرنے کا بھی اعلان کیا۔