اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیاآپ جانتے ہیں چائے کے جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟ماہرین کی تفصیلی رپورٹ جاری

20 Apr 2023
20 Apr 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے چائے سے جسم پرہونیوالے اثرات سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چائے، کافی یا سادہ پانی کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے مریضوں کو قبل از وقت موت سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس کے برعکس میٹھے مشروبات کے استعمال سے ذیابیطس کے مریضوں میں امراض قلب کا خطرہ 25 فیصد جبکہ ہارٹ اٹیک یا امراض قلب سے موت کا خطرہ 29 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ امراض قلب کے نتیجے میں ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کی سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق مخصوص مشروبات جیسے سیاہ کافی، بغیر چینی کی چائے اور سادہ پانی  ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ میٹھے مشروبات جیسے سافٹ ڈرنکس اور فروٹ جوسز میں چینی جبکہ دودھ میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے جن کو ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر مانا جاتا ہے۔اس تحقیق میں ذیابیطس ٹائپ 2 کے 15 ہزار سے زیادہ افراد کے غذائی ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا اور 18 سال تک دیکھا گیا کہ 8 مختلف مشروبات کے استعمال سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ کم از کم 4 کپ کافی، 2 کپ چائے یا 5 گلاس پانی پینے والے افراد میں ذیابیطس سے جڑی پیچیدگیوں سے موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 2 کپ چائے پینے سے یہ خطرہ 21 فیصد، کافی پینے سے 26 فیصد جبکہ پانی پینے سے 23 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے