اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

22 May 2026
22 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں بابر اعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کوسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق عثمان خان بیماری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے زیر غور نہیں آئے جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث بدستور ری ہیب پروگرام جاری رکھیں گے۔

آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال اور عرفات منہاس شامل ہیں۔

ان کے علاوہ سکواڈ میں بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ ، روحیل نذیر ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم بھی آسٹریلیا کے ساتھ 16 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے