اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبوں کے مسائل کا حل پارلیمانی مشاورت سے نکالنا بہتر ہو گا: ملک احمد خان

26 Nov 2026
26 Nov 2026

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کے معاملے پر ان کا مؤقف واضح ہے، اصل اختیار عوام کے پاس ہے، تاہم اگر پارلیمان باہمی مشاورت سے صوبوں کے معاملے کا حل نکال لے تو یہ زیادہ بہتر ہو گا، تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہئیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ریفرنڈم کے حوالے سے آئین میں طریقہ کار واضح ہے اور دنیا کے 60 ممالک میں اہم قومی فیصلوں کیلئے ریفرنڈم کو ذریعہ بنایا جاتا ہے، ریفرنڈم عوام کی مرضی کا اظہار ہے، اگر عوام خود کسی معاملے پر فیصلہ کر رہے ہوں تو ایسی صورت میں پارلیمان کا کردار پیچھے رہ جاتا ہے۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے اختیارات کے حوالے سے ان کا مؤقف بالکل واضح ہے، صوبوں سے متعلق اختیار سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے پاس ہے، پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں صوبوں کی تقسیم کی بات کرتی ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) اس معاملے پر واک آؤٹ کرتی ہے، وزیراعظم  نے بھی واضح کیا ہے کہ ریفرنڈم کے معاملے پر صوبائی نمائندوں کو احتیاط سے بات کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے اس حوالے سے ہدایت بھی آ چکی ہے کہ ریفرنڈم کے موضوع پر مثبت انداز میں بات کی جا سکتی ہے، وزیر اعظم کی تجویز اہم ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر معاملات کا حل تلاش کرنا چاہئے، آئین کی تشریح کیلئے آئینی طریقہ کار کے تحت سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق سوال پر ملک احمد خان  نے کہا کہ یہ حکومت کا معاملہ ہے، ابھی واضح نہیں کہ حکومت نے کس تناظر میں یہ بات کی ہے۔

بنگلہ دیش کے سپیکر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے سپیکر اپنے ملک کی فٹ بال ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں، تاہم بنگلہ دیش کے سپیکر کی پروفائل پڑھ کر وہ بہت متاثر ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے