اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں آٹزم سیٹلائٹ ہب قائم کرنے کا فیصلہ

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں خصوصی بچوں کیلئے نئے تعلیمی اداروں کی تعمیر اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب شعیب اقبال سید کی زیر صدارت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے ڈی پی سکیم کے تحت زیر تعمیر سپیشل ایجوکیشن اداروں کی فزیکل اور مالیاتی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران زیر تعمیر منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی کاموں کی رفتار اور مالیاتی امور پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر شعیب اقبال سید نے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے معیار اور استعمال ہونے والے میٹریل پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں مریم نواز آٹزم سکولز، خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں اور سپیشل سینٹرز کا قیام وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کا اہم حصہ ہے، خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیت اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کے مطابق خصوصی تعلیمی اداروں میں جدید کمپیوٹر لیبز، ووکیشنل ٹریننگ اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، مریم نواز آٹزم سکول کے بعد اب صوبے کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں آٹزم سیٹلائٹ ہب بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔

شعیب اقبال سید نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا اور ان کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے