پنجاب گورنمنٹ
پہلے پاکستانی کی خلائی مشن پر روانگی پوری قوم کیلئے خوشی اور فخر کا باعث ہے:مریم نواز
25 Nov 2026
25 Nov 2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلے پاکستانی کے خلائی مشن پر روانگی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے خلاباز ذیشان علی اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس اہم موقع پر ذیشان علی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پاکستانی کی خلائی مشن پر روانگی پوری قوم کیلئے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔
