اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 38واں اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں ہوگا، اجلاس کا 148 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، جس میں بلدیاتی انتخابات، بسنت 2027، گندم اور گنے کی قیمتوں سمیت متعدد اہم معاملات شامل ہیں۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کیلئے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کی تجویز پیش ہوگی، جبکہ لاہور میں بسنت 2027 کے موقع پر پتنگ بازی کی اجازت دینے کے نوٹیفکیشن کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

پنجاب میں گندم کی سرکاری ریلیز قیمت میں ردوبدل، گنے کی کم از کم قیمت خرید اور کرشنگ سیزن سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔ طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کی تجویز بھی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

ایجنڈے میں مکان اور پلاٹ کی منتقلی پر ٹیکس قواعد میں ترمیم، جلسوں اور مذہبی جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ میں ترمیم اور تلور کے شکار پر عائد پابندی میں نرمی کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

پنجاب کی اپنی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مسودہ قانون اور ایئر کوالٹی انڈیکس کی 500 پوائنٹس کی بالائی حد ختم کرنے کی تجویز بھی کابینہ میں پیش ہوگی۔

پولیس اور جیل خانہ جات سے متعلق امور میں مصنوعی ذہانت سے لیس 50 الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری، لاہور ڈولفن فورس کیلئے 500 نئی موٹر سائیکلوں کی فراہمی اور محکمہ جیل خانہ جات میں 4 ہزار 124 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی تجاویز شامل ہیں۔

سرکاری کالجوں میں کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتیوں، سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹیوں کی تشکیل اور پنجاب کوآپریٹو بینک کا نام تبدیل کرکے پنجاب کسان بینک رکھنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے لاہور میں ٹائر بیسڈ ٹرام سروس کیلئے سڑکوں اور اسٹیشنوں کی تعمیر، میٹرو بس کے شاہدرہ اسٹیشن کی تعمیر نو اور اضافی کاموں کی منظوری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کی بہتری اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کیلئے 5 ارب روپے کے اضافی فنڈز کی درخواست بھی کابینہ کے سامنے رکھی جائے گی۔

سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور نہروں کی صفائی کیلئے 9 ارب روپے، جبکہ پنجاب کے کچے کے علاقوں میں 31 ترقیاتی سکیمیں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔

ضلع قصور میں 6 ارب 94 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 66 ترقیاتی سکیمیں شامل کرنے اور صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز کی درخواست بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ میں شرکت کا معاملہ بھی پیش ہوگا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں عوامی فلاح، انتظامی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق متعدد اہم تجاویز پر غور متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے