(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ ایک سال میں راولپنڈی میں 5 ارب روپے کے ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔
راولپنڈی ڈویژن میں کینسر یونٹ فعال، راولپنڈی ڈویژن کی تمام 27 تحصیلوں میں 80 گرین الیکٹرک بسیں چلیں گی۔ چلڈرن ہسپتال روڈز بنیں گے دوچھہ ڈیم لئی ایکسپریس وے بنے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز منگل کو راولپنڈی کا 5 گھنٹے کا تفصیلی دورہ کیا۔ جس میں طلبہ لیب ٹاپ تقسیم کےعلاوہ کمرشل مارکیٹ، راجہ بازار بیوٹیفیکیشن پراجیکٹس افتتاح کرنے کے بعد راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں ہر روٹ پر نئی 80 بسیں چلانے کا اعلان کیا۔
اس سے گرین بسوں کی مجموعی تعداد 210 ہو جائے گی، مون سون میں سیلاب تباہ کاریاں روکنے کے لئے لئی ایکسپریس وے کی منظوری دے دی۔
ددوچھہ ڈیم ، چہان ڈیم واٹر سپلائی کے لئے فنڈز اجراء کا اعلان کر دیا۔ راولپنڈی ڈویژن کے 12 دیہات کو مثالی ویلج بنانے کی منظوری دی ہے، تمام الائیڈ ہسپتالوں میں فری ادویات علاج معالجہ جاری رہے گا۔
راولپنڈی کی واحد مرکزی روڈ مری روڈ کی مریڑ حسن سے چاندنی چوک کشادگی کا پراجیکٹ بھی نئے سال سے شروع کرنے کی منظوری دی۔ خواتین کے لئے راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں پنک بازار لگانے کے بھی احکامات جاری کر دیے۔
