اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو لنک کال، مکمل علاج کی یقین دہانی

26 Nov 2026
26 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کراچی میں مفرور ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پنجاب پولیس کے افسر اے ایس آئی اصغر کو ویڈیو لنک کال کر کے ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

ویڈیو کال کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے زخمی اے ایس آئی اصغر کے پاس موجود ان کی والدہ کو بھی سلام کیا، انہیں حوصلہ دیا اور بیٹے کے مکمل اور بہترین علاج کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے ڈی پی او اور آر پی او کو ہدایت کی کہ اے ایس آئی اصغر کے علاج کے لیے تمام تر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، جبکہ ان کی ریڑھ کی ہڈی (سپائن) کی بحالی اور علاج کے لیے جو بھی ممکن ہوا ضرور کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اے ایس آئی اصغر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کمر میں گولی لگی، آپ کی جان بچنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں، آپ نے انتہائی بہادری سے جرائم پیشہ عناصر کو ٹف ٹائم دے کر اپنا مشن پورا کیا، انہوں نے زخمی افسر کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ملتان لائے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں اصغر جیسے بہادر پولیس افسروں پر فخر ہے، آپ نے بالکل نہیں گھبرانا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس ٹیم میں شامل اہلکار بشیر کی بھی عیادت کی اور ٹیم کے دیگر اراکین رضوان اور طارق کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مجھے عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے قربانی دینے والی اپنی پولیس ٹیم پر فخر ہے۔

دوسری جانب زخمی اے ایس آئی اصغر نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمر میں دو گولیاں لگی تھیں تاہم اب وہ الحمدللہ بہتر ہیں، اور وزیراعلیٰ کی خصوصی توجہ و کاوش پر انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے ملتان منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریکی کے لیے کراچی جانے والی پنجاب پولیس کی ٹیم پر مفرور ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اصغر شدید زخمی ہو گئے تھے، انہیں ابتدائی طور پر کراچی کے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے ملتان لایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے