اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی میں خواتین پر تشدد کیخلاف قرارداد منظور: کل سے 16 روزہ آگاہی مہم چلانے کا مطالبہ

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز) خواتین اور بچیوں پر ہر قسم کے تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد متفقہ منظور کر لی گئی۔

حنا پرویز بٹ نے خواتین کے تحفظ اور تشدد کے خاتمے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ خواتین اور بچیاں ریاست کی ریڈ لائن ہیں، تشدد کسی صورت برداشت نہیں، 25 نومبر سے 10 دسمبر تک خواتین پر تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم چلانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ 

جسمانی، جنسی، گھریلو اور آن لائن تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا ۔ متاثرہ خواتین کو فوری انصاف، قانونی امداد، نفسیاتی مشاورت اور مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی ہیلپ لائن 080001737 کی تشہیر بڑھانے کی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔

قرارداد میں کہا گیا کہ خواتین کا تحفظ صرف 16 دن نہیں، سال کے 365 دن ریاست کی ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے