اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کوڑا ٹیکس اب پراپرٹی ٹیکس بل میں شامل ہوگا، یکم جنوری سے نیا نظام نافذ

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز)کوڑا ٹیکس کی بلنگ اور وصولی کے حوالے سے محکمہ ایکسائز نے بڑا فیصلہ کرلیا، آئندہ سینی ٹیشن فیس کے علیحدہ بل جاری کرنے کی بجائے اسے پراپرٹی ٹیکس کے چالان میں شامل کرکے وصول کیا جائے گا۔

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق یکم جنوری سے سینی ٹیشن فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل میں ضم کرکے جاری کی جائے گی۔ رواں سال یکم اکتوبر سے سینی ٹیشن فیس کے بل علیحدہ جاری کیے جا رہے تھے، جن کے تحت اب تک 32 لاکھ بل جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ 10 کروڑ روپے سے زائد وصولیاں ہو چکی ہیں۔

ڈی جی ایکسائز نے موٹر ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے کے لیے ٹوکن ٹیکس کی مد میں 50 فیصد جرمانے کے ساتھ وصولیاں کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ پراپرٹی ٹیکس کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کے لیے نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ماہانہ ریکوری کا ہدف پورا نہ کرنے والے ای ٹی اوز اور انسپکٹرز کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی ہوگی۔

اس حوالے سے ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے ڈائریکٹرز کانفرنس میں تمام ڈائریکٹرز کو ریکوری کے اہداف سونپ دیے۔ کانفرنس میں سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار بسرا، ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ اور دیگر ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے