اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

خوشاب میں نیزہ بازی چیمپئن شپ کے مقابلے، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی خصوصی شرکت

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز) میلہ اسٹیڈیم جوہرآباد میں نیزہ بازی چیمپئن شپ کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں  نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت اور روایتی کھیل ہماری تاریخ اور تہذیبی شناخت کا اہم حصہ ہیں، نیزہ بازی محض کھیل نہیں بلکہ صدیوں پرانی روایات کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیزہ بازی گھڑ سواری کے فن، مہارت، بہادری اور نظم و ضبط کی عکاس ہے، پنجاب کی دھرتی اپنے ثقافتی رنگوں، میلوں اور روایتی کھیلوں کے حوالے سے منفرد شناخت رکھتی ہے، روایتی مقابلے ہماری ثقافت کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ملک محمد احمد خاں کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو اپنے تاریخی ورثے سے روشناس کرانا ضروری ہے، نیزہ بازی جیسے روایتی کھیلوں کو جدید تقاضوں کے مطابق فروغ دینے کی ضرورت ہے، نوجوان نسل روایتی کھیلوں میں بھرپور حصہ لے تاکہ ثقافتی روایات آئندہ نسلوں تک منتقل ہو سکیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ خوشاب میں نیزہ بازی کے شاندار مقابلوں کا انعقاد قابل تحسین ہے، 80 ٹیموں کی شرکت اس کھیل سے عوامی دلچسپی اور وابستگی کا اظہار ہے۔ روایتی مقابلے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، مثبت سرگرمیوں، باہمی ہم آہنگی اور صحت مند معاشرے کے فروغ کا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے پنجاب کے روایتی کھیلوں، میلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کی سرپرستی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے مقابلوں کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

تقریب میں ممبران پنجاب اسمبلی ملک آصف بھا، صفدر ساہی، ملک احمد سعید، عارف گل، نور الامین وٹو، شہباز کھوکھر، چودھری شیر علی، ملک منصور افسر اور ملک افتخار سمیت سابق سینیٹر غوث علی نیازی، خاور حیات، محمد عاطف حسنین، معززین اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے