اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

این سی سی آئی اے کی لاہور سمیت دیگر جگہوں پر کارروائیاں، 14 ملزمان گرفتار

23 Nov 2026
23 Nov 2026

(لاہور نیوز) این سی سی آئی اے نے لاہور اور گوجرانوالہ میں کارروائیوں کرتے ہوئے 14 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے 13 ڈیجیٹل ڈیوائسز، لیپ ٹاپس، سی پی یوز اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق آن لائن رومانس سکیم کے ذریعے خاتون سے 58 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے والے 4 ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے موبائل فونز اور گاڑی بر آمد کر لی۔

ملزمان نے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد ہیرے کی انگوٹھی بھیجنے کا جھانسہ دیا اور جعلی ایف آئی اے و کسٹمز افسر بن کر خاتون سے رقم بٹوری۔

این سی سی آئی اے کے مطابق لاہور میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے غیر ملکی شہریوں کو جعلی ٹیلی کام آفرز کے ذریعے لوٹنے والے سات ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو لاہور لنک روڈ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کارڈنگ اور جعلی مالی لین دین میں بھی ملوث نکلے، این سی سی آئی کے مطابق بچوں سے متعلق قابل اعتراض مواد پھیلانے پر بین الاقوامی رپورٹس کی روشنی میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر ریاست مخالف اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 2 ملزمان بھی قانون کی گرفت میں آ گئے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق تعلیمی ادارے کو بم کی جھوٹی دھمکی دینے والا طالب علم گرفتار کر لیا گیا جبکہ طالبعلم سے کوئی بھی دھماکہ خیز مواد بر آمد نہیں ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے