اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال: جیب تراشوں کے ہاتھوں 18 ہزار سے زائد شہری نقدی و قیمتی اشیا سے محروم

22 Nov 2026
22 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں جیب تراشی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ، رواں سال کے دوران جیب تراشوں نے 18 ہزار 58 شہریوں کو لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن جیب تراشی کی 3 ہزار 990 وارداتوں کے ساتھ سرِفہرست رہا جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 3 ہزار 422 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

کینٹ ڈویژن جیب تراشی کے 3 ہزار 339 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، اسی طرح صدر ڈویژن میں 3 ہزار 189، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2 ہزار 346 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کی ایک ہزار 772 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہر کے تمام ڈویژنز میں جیب تراشی کے مجموعی طور پر 18 ہزار 58 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ جیب تراشی کے سبب شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے