اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن کیبز پر کیو آر پینک بٹن لازم،ورنہ کارروائی ہو گی

22 Nov 2026
22 Nov 2026

(لاہور نیوز)خواتین کے تحفظ اور دوران سفر ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں اور آن لائن کیب سروسز میں کیو آر پینک بٹن چسپاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کیے گئے اقدامات کے تحت اب تک ایک لاکھ 49 ہزار 888 گاڑیوں پر کیو آر پینک بٹن نصب کیے جا چکے ہیں، جبکہ 40 ہزار سے زائد شہری سفر کے دوران پینک بٹن اسکین کر چکے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق شہر کے 45 مقامات پر ٹریفک ٹیمیں کیو آر پینک بٹن چسپاں کر رہی ہیں، عوامی تحفظ کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ پر کیو آر پینک بٹن لگانا لازم قرار دیا گیا ہے، خواتین دوران سفر ہراسانی کی صورت میں پینک کوڈ اسکین کرکے فوری مدد حاصل کر سکتی ہیں۔

پینک بٹن کی تنصیب کے لیے ہر ٹریفک سیکٹر میں ٹیمیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ رکشوں کے لیے علیحدہ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، رکشہ یونینز کے مطالبے پر لاہور میں چار نئے لائسنس سنٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ اور جدید سکیورٹی فیچرز کے فروغ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حفاظتی فیچرز نہ اپنانے والی آن لائن کیب سروسز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے مسافروں اور ڈرائیورز کی مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے